سابق آرمی چیف کے بھائی نوکری سے مستعفی
September, 5 2024
برمنگھم:(ویب ڈیسک)سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے بھائی اقبال جاوید باجوہ نے پی آئی اے کی ملازمت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔
اقبال جاوید باجوہ، جو برمنگھم میں پی آئی اے کے ڈپٹی اسٹیشن مینیجر کے طور پر کام کر رہے تھے، نے حال ہی میں ملازمت چھوڑ دی ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، ان کے لاہور بورڈ سے حاصل کردہ ایف اے کا سرٹیفکیٹ جعلی ثابت ہونے پر انہیں مستعفی ہونے کا کہا گیا تھا۔
اس واقعے کے بعد اقبال جاوید باجوہ نے اپنی ملازمت چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
اقبال جاوید باجوہ نے 1977 ءمیں پی آئی اے راولپنڈی آفس میں ملازمت شروع کی تھی اور 1980ء کی دہائی کے آخر میں انہوں نے برطانیہ کی شہریت حاصل کی۔
اس کے بعد، انہوں نے برطانوی شہری کے طور پر پی آئی اے میں اپنی ملازمت میں تبدیلی کروائی تھی۔
یہ واقعہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے بھائی کے سرکاری ملازمت سے مستعفی ہونے کی اہم وجہ بن گیا ہے۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025