سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پاکستان پہنچ گئے
September, 5 2024
لاہور:(سنو نیوز) پاکستان کے سابق چیف جسٹس، جسٹس (ر) ثاقب نثار، کل رات لاہور ایئرپورٹ پر پہنچے۔
انہوں نے ستمبر میں پاکستان واپسی کا اعلان کیا تھا اور بالاخر گذشتہ شب وطن واپس لوٹے۔
سوشل میڈیا پر ردعمل:
واپسی پرچیف جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، "میں پاکستان آ گیا ہوں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف لگائے جانے والے الزامات جھوٹے ہیں اور وہ ان کا کوئی جواب نہیں دیں گے۔
جسٹس نثار کے مطابق، وہ کسی بھی قسم کی افواہوں یا الزامات کا حصہ نہیں بننا چاہتے۔