سینئر صحافی نثار لہڑی کو گھر کے باہر قتل کر دیا گیا
Senior journalist Nisar Lahri
مستونگ: (ویب ڈیسک) سینئر صحافی نثار لہڑی کو گھر کے باہر گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ میں کلی گل کنڈ کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں صحافی نثار لہڑی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ایس پی مستونگ کے مطابق پریس کلب آفس سیکریٹری کو گھر کے باہر قتل کیا گیا، صحافی کا قتل زمینی تنازع پر ہوا تاہم ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں۔

صدر پریس کلب فیض دران نے مطالبہ کیا ہے کہ نثار لہڑی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

 گذشتہ ماہ گھوٹکی کے علاقے راونتی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں نجی ٹی وی سے وابستہ مقامی صحافی بچل گھنیو جاں بحق ہوگئے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کی وجہ ’پرانی دشمنی‘ ہوسکتی ہے۔

اس سے قبل گھوٹکی میں نصراللہ گڈانی نامی ایک اور صحافی کو بھی گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نصراللہ گڈانی اپنے گھر سے میرپور ماتھیلو پریس کلب جا رہے تھے۔ دین شاہ کے قریب جروار روڈ پر کار میں سوار مسلح افراد نے صحافی پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.09 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.15 ▼ 0.25
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.17 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.77 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 453,648 ▼ 505
Gold 22K Per Tola 415,844 ▼ 463
Gold 21K Per Tola 396,942 ▼ 442
Gold 18K Per Tola 340,236 ▼ 379
Silver Per Tola 7,008 ▲ 75
Platinum Per oz (USD) 1,843 ▲ 25.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.12 ▼ 1.93
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں