اپنا گھر اپنی چھت مریم نواز کا بڑا منصوبہ ہے: عظمیٰ بخاری
Information Minister Punjab Uzmi Bukhari
لاہور: (سنو نیوز) عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اپنا گھر اپنی چھت مریم نواز کا بڑا منصوبہ ہے، اپنا گھر اپنی چھت میں لوگوں کی دلچسپی میں غیر معمولی اضافہ ہوا، اپنا گھر اپنی چھت قرضوں کو بڑھایا جا رہا ہے، منصوبے کے تحت بلاسود قرضے دئیے جائیں گے۔

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دیگر صوبوں کے وزراء کارگردگی کی بجائے تنقید کرتے ہیں، وزیراعلی مریم نواز کے کاموں کی کاپی بھی کرتے ہیں، ایئرایمبولینس پر تنقید کی گئی، گذشتہ 15 سے 14 سال میں ایئر ایمبولینس کسی نے نہیں بنائی، ایئرایمبولینس، سستی روٹی یا کرایوں میں کمی پنجاب کے علاوہ کوئی نہ کر سکا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام پروگرام کی لانچنگ سے قبل ورکنگ مکمل کروائی، ماضی میں جنتے پروگرام آئے، ان کا نام و نشان نہیں رہا ہے، مریم نواز کے اپنی چھت اپنا گھر منصوبے پر کوئی اضافی ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے، دو لاکھ سے زائد افراد نے قرض کیلئے رابطہ کیا ہے، وزیراعلی تمام منصوبوں کی خود مانٹیرنگ کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کیلئے دو لاکھ چالیس ہزار افراد نے رابطہ کیا ہے، آ8 ہزار قرضہ جات رکھے گئے تھے مگر وزیر اعلی نے اس قرض میں اضافے کا فیصلہ کیا،  کسان کارڈ بڑا منصوبہ ہے،  حکومت کسانوں کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کرے گی۔