پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان آج شام 4 بجے کیا جائے گا۔ پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد بدھ کی صبح دس بجے ہوگا۔ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے تمام بورڈز کے سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کر دیا۔
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان سمیت پنجاب بھر کے تمام 9 تعلیمی بورڈز انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو (سیکنڈ ایئر، بارہویں جماعت) کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کیا جا ئے گا۔
اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے ترجمان ساجد نقوی نے بتایا کہ 4 ستمبر بروز بدھ کی صبح تمام بورڈز نتائج کے اعلان کے موقع پر پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں خصوصی تقریبات منعقد کریں گے جن میں چیئرمین بورڈز،سیکرٹریز، کنٹرولر امتحانات سمیت اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔
انہوں نے بتایا کہ صبح 10بجے مہمانان خصوصی کمپیوٹر کا بٹن دبا کر ویب سائٹ پر رزلٹ آن لائن اپ لوڈ کریں گے جس کے بعد انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا امتحان دینے والے طلبا و طالبات گھر بیٹھے اپنا رزلٹ دیکھ سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ رزلٹ فیصل آباد بورڈ کی ویب سائٹ www.bisefsd.edu.pk سے بھی ملاحظہ کیا جاسکے گا جبکہ رزلٹ کی سی ڈی بھی جاری کی جا ئے گی، نتائج کی تیاری انتہائی شفاف طریقے سے کی گئی ہے، اس سلسلہ میں مزید معلومات و رہنمائی کیلئے فیصل آباد بورڈ کی انٹر برانچ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔