بات صرف ان سے ہوگی جو با اختیار ہیں: عمران خان
Fouder Of Pakistan Tehreek e Insaf and Ex Prime Minister of Pakistan Imran Khan
راولپنڈی:(سنو نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سے بات چیت کیلئے ہمیشہ تیار ہیں لیکن بات صرف ان سے ہوگی جو با اختیار ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے حوالے سے محمود خان اچکزئی کی بات چل رہی ہے۔ لیکن جب بھی مذاکرات کی بات ہوتی ہے یہ لوگ 9 مئی کا شور مچا دیتے ہیں۔ نو مئی ان کی انشورنس پالیسی ہے۔انہوں نے کہہ آکسفورڈ یونیورسٹی کا چانسلر بننا پاکستان کیلئے اعزاز ہوگا،  اگر نہ بن سکا تو بھی کوئی بات نہیں۔

نئے توشہ خانہ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ ریکارڈ کیلئے گینز بُک میں دو نئی انٹریاں ہونے والی ہیں۔  ایک انٹری اس یوٹرن کی ہوگی جس میں ووٹ کو عزت دو کا کہہ کر بوٹ کو عزت دی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اڑھائی سال تک ووٹ کو عزت دو ، فوج اور مارشل لاپر تنقید کرتے رہے۔ خواجہ آصف نے فوج کو جتنا برا بھلا کہا کسی نے نہیں کہا۔ احسن اقبال نے پہلی مرتبہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا بتایا۔

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے کہا کہ انہوں نے فوج سے متعلق کہا تھا یہ ریاست کے اندر ریاست ہے۔  یہ بھی کہتے رہے پاکستان میانمار بننے جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  9 مئی کیس ختم ہوا تو ان کی حکومت اور سیاست دونوں ختم ہوجائیں گی۔  جمہوریت کی باتیں کرنے والے بوٹ کو عزت دینے لگ گئے ہیں۔ نو مئی کی تحقیقات کرنی ہے تو اس کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ مجھے اغواء کرنے کا جس نے حکم دیا اور جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کی ، نو مئی کی سازش بھی اسی نے کی۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ گینز بک میں دوسری انٹری اس پر ہوگی کہ نواز شریف نےچاروں ایمپائروں کو ملا کرمیچ کھیلا پھر بھی ہارگئے۔  دوسری پارٹی کو میچ کھیلنے ہی نہیں دیا گیا۔  نواز شریف کو جتوانے کیلئے 74 ہزار ووٹ ڈلوائے گئے۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سے بات کرنا الیکشن میں ان کے ڈاکے کو تسلیم کرنا ہے۔ ہمارے 8 ستمبر کے جلسے کے تین مقاصد ہیں۔  ایک چوری کیا ہوا مینڈیٹ پی ٹی آئی کو واپس کیا جائے۔  دوسرا قبضہ گروپ سے ملک کو حقیقی آزادی دلانا ہے اور تیسرا مقصد ملک میں آزاد عدلیہ ہو۔

عمرا ن خان نے الزام عائد کیا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو لانے کیلئے عدلیہ پر حملہ کیا جارہا ہے۔جبکہ پاکستانی کھیل کرکٹ پر بات کرتے انہوں نے کہا کہ تاریخ میں کبھی ہم اس مقام تک نہیں پہنچے جہاں اب پہنچا دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں سب سے بڑا philanthropist  ہوں۔ہم نے دو ہسپتال بنائے، دو یونیورسٹیاں بنائی جبکہ ایک یونیورسٹی ابھی بن رہی ہے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.15 ▼ 0.40
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.29 ▼ 0.39
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.37 ▼ 0.47
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▼ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 459,545 ▼ 668
Gold 22K Per Tola 421,249 ▼ 612
Gold 21K Per Tola 402,101 ▼ 584
Gold 18K Per Tola 344,658 ▼ 501
Silver Per Tola 6,909 ▲ 27
Platinum Per oz (USD) 1,841 ▲ 32.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 367.75 ▲ 21.88
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں