پنجاب پولیس نے میانوالی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا
Punjab Police
میانوالی: (سنو نیوز) پنجاب پولیس نے تھانہ عیسیٰ خیل میانوالی کی چیک پوسٹ قبول خیل پر خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ جوانوں کی بروقت کارروائی نے رات کی تاریکی میں 12 سے 15 خوارجی دہشتگردوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس نے ایک بار پھر بھرپور قوت سے خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے، 12 سے 14 خوارجی دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر قبول خیل چیک پوسٹ پر راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈز سے حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ چیک پوسٹ پر تعینات پنجاب پولیس کے جوان الرٹ تھے، شدید جوابی فائرنگ کے نتیجے میں بزدل دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا، ڈی پی او میانوالی اختر فاروق، ڈی ایس پی عیسی خیل اور ایس ایچ او بھاری نفری کے ساتھ پولیس چیک پوسٹ پر موجود ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ حملے میں 2 پولیس جوان معمولی زخمی ہوئے ہیں، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، مفرور دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچنے کے امکانات ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس چیک پوسٹ قبول خیل کے بہادر اہلکاروں کو شاباش دی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند ماہ میں پنجاب پولیس پر دہشت گردوں کا یہ 09 واں حملہ ہے جو ناکام بنایا گیا، چند ماہ کے دوران دہشت گردوں کا یہ چوتھا حملہ ہے جو ناکام بنایا گیا، پنجاب پولیس آئندہ بھی دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائے گی، پنجاب پولیس بین الصوبائی سرحدی چوکیوں پر دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔

آر پی او نے زخمی اہلکاروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی پی او اختر فاروق بھی ہمراہ تھے۔ ڈی پی او اختر فاروق حملے کی اطلاع ملتے ہی چوکی پر پہنچے اور اہلکاروں کا حوصلہ بڑھایا۔

 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.24 ▲ 0.08
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.80 ▼ 2.26
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.82 ▼ 1.84
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.81 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.48 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.35 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 434,798 ▲ 6,541
Gold 22K Per Tola 398,565 ▲ 5,996
Gold 21K Per Tola 380,448 ▲ 5,724
Gold 18K Per Tola 326,098 ▲ 4,906
Silver Per Tola 6,384 ▲ 85
Platinum Per oz (USD) 1,714 ▼ 0.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 387.40 ▼ 0.14
Diesel HSD Per Litre 277.19 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 321.86 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں