قومی اسمبلی: اسماعیل ہنیہ کے قتل کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) قومی اسمبلی نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے معاملے پر قرارداد پیش کی۔

قرارداد میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسرائیلی مظالم کی وجہ سے 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، یہ ایوان اسرائیلی مظالم کو مسترد کرتا ہے۔

 قرارداد کے مطابق یہ ایوان فلسطینی بھائیوں کی حمایت کا اظہار کرتا ہے اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتا ہے، ساتھ ہی یہ ایوان غزہ میں فی الفور سیز فائر کا مطالبہ کرتا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس کے آغاز پر جمشید دستی نے فلسطین زندہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے۔ بعد ازاں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے لیے دعائے مغفرت کی گئی، مولانا مصباح الدین نے دعائے مغفرت کرائی۔

اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر بات کرنے کے لیے آج کا دن مختص کیا گیا ہے، حکومتی اتحاد اور اپوزیشن متفقہ قرارداد پاس کرے تاکہ دنیا کو واضح پیغام جائے۔

بعد ازاں ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری دنیا اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اشکبار ہے، میں متفقہ قرارداد پاس کرنے پر تمام اراکین کا شکر گزار ہوں، میں اپوزیشن بینچز پر بیٹھے اراکین اور اتحادی جماعتوں کا شکرگزار ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت امن کی کوششوں کو بڑا دھچکا ہے، پاکستان اسماعیل ہنیہ کے اہلخانہ اور فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہے، مسئلہ فلسطین پر آنکھیں بند کرنے سے کام نہیں چلے گا، فلسطین آج ایک مقتل گاہ بن چکا ہے، وہاں کھلم کھلا عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، ہزاروں شہیدوں کا لہو انصاف کو پکار رہا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جاری مظالم انسانی حقوق کا سوال ہے، عالمی قوانین پر عمل نہ ہونے سے فلسطین میں ظلم کا بازار گرم ہے، چالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید کیے جاچکے ہیں، بستیوں کی بستیاں قبرستان بن چکی ہیں، جن گلیوں میں بچے کھیلتے تھے آج وہاں چیخوں کی آوازیں ہیں۔

 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 ▼ 0.54
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 ▼ 0.58
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.99 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 ▼ 0.14
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 433,455 ▲ 2,015
Gold 22K Per Tola 397,333 ▲ 1,847
Gold 21K Per Tola 379,273 ▲ 1,763
Gold 18K Per Tola 325,091 ▲ 1,511
Silver Per Tola 6,328 ▲ 66
Platinum Per oz (USD) 1,731 ▲ 21.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں