اسماعیل ہنیہ کی شہادت ،پاکستان میں آج یوم سوگ کا اعلان
![Image](/enews/2024/August/08-01-24/news_big_images/pakistan_22110975.jpg)
August, 2 2024
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومتِ پاکستان نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آج یومِ سوگ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کے زیرِصدارت ایک اہم اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا، جس میں حکومت اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان و نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلزپارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی، ایم کیو ایم، آئی پی پی، مسلم لیگ (ق)، مسلم لیگ ضیا اور نیشنل پارٹی کے نمایاں اراکین موجود تھے۔
اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بعد از نماز جمعہ پورے ملک میں اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
اس موقع پر فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر ملک بھر میں یومِ سوگ منایا جائے گا۔
اجلاس کے اعلامیے کے مطابق، حماس کے لیڈر اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا گیا اور فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ پارلیمنٹ میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک خصوصی قرارداد پیش کی جائے گی۔
اجلاس کے شرکاء نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے، عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائے۔
شرکاء نے کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایک مضبوط اور دو ٹوک موقف اپنانا چاہیے۔
اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنی خاموشی توڑیں اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔
اجلاس کے شرکاء نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو جنگی جرائم کے الزامات کا سامنا کرنا پڑے اور فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا حساب لیا جائے۔
ضرور پڑھیں
![Image](http://sunonews.tv/enews/2025/January/01-14-25/news_big_images/world_71781853.jpg)
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
![Image](http://sunonews.tv/enews/2025/January/01-12-25/news_big_images/sports_11420540.jpg)
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
![Image](http://sunonews.tv/enews/2025/January/01-12-25/news_big_images/technology_47232592.jpg)
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
![Image](http://sunonews.tv/enews/2025/January/01-12-25/news_big_images/pakistan_55301906.jpg)
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025