بارشوں نے ناران کاغان میں تباہی مچا دی

August, 1 2024
مانسہرہ:(ویب ڈیسک) مانسہرہ میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس نے ناران کاغان میں تباہی مچا دی ہے۔
ناران اور کاغان کی سڑکیں ملیا میٹ ہو گئی ہیں اور مہانڈری منور نالہ میں پانی کے اضافے کی وجہ سے درجنوں دکانیں برساتی ریلے کی نظر ہو چکی ہیں۔
مہانڈری میں شدید بارشوں اور طغیانی کے باعث مقامی لوگوں کی جانب سے لگایا گیا عارضی پل بہہ گیا ہے۔
وادی کاغان کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے اشیائے خورد و نوش کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔
مہانڈری میں بارش سے منور نالہ بپھر گیا ہے اور مہانڈری بازار کی دکانیں سلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں۔
جھلکڈ میں سیاح سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے، جنہیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بحفاظت نکال لیا۔
سیلابی ریلے میں پھنسے سیاحوں کی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر انہیں بحفاظت نکالا گیا۔
مہانڈری منور نالہ میں پانی کا بہاؤ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے اور راستہ کھولنے کے لیے رکھے گئے پائپ بھی پانی بہا کر لے گیا ہے۔
ضرور پڑھیں

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
April, 18 2025

متحدہ عرب امارات کی ویزہ پالیسی میں تبدیلی کا نیا ہدایت نامہ جاری
April, 8 2025

عمران خان نے کسی سے مذاکرات کیلئے کوئی ٹاسک نہیں دیا: علی امین گنڈاپور
April, 4 2025

بجلی کی قیمتوں میں کمی، نیا ٹیرف کیا ہو گا؟ تفصیل سامنے آگئی
April, 3 2025