پی ٹی آئی نے (ن) لیگ کی بڑی وکٹیں گرا دیں
Image
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی بڑی وکٹیں گرا دیں۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر انجینیر ذیشان الیاس ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر میں شامل ہوگئے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی، شعیب شاہین، صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مغل نے سردار ذیشان الیاس کو پارٹی پرچم پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

دوسری جانب بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان نے 9 مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت کے لیے انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رجوع کرلیا۔

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کے زریعے انسدادِ دہشتگردی عدالت میں درخواستیں دائر کیں۔

درخواستوں میں موقف اپنایا گیا کہ عمران خان تمام مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ سابق وزیراعظم سے کسی قسم کی کوئی ریکوری نہیں ہونی۔ پولیس کیسز بد نیتی پر مبنی ہیں، انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، استدعا ہے کہ انسدادِ دہشتگردی عدالت درخواست ضمانتیں بعد از گرفتاری منظور کرے۔

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے جناح ہاوس حملہ کیس، عسکری ٹاور جلاو گھیراو سمیت دیگر مقدمات میں رہائی کی استدعا کی ہے۔