مقدمات کی تفصیل: عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

August, 1 2024
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں عمران خان کی درخواست پر سماعت کا فیصلہ کر لیا گیا، جو نئے مقدمات میں گرفتاری روکنے کی درخواست ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی۔
عمران خان نے سردار لطیف کھوسہ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ تمام مقدمات میں ضمانت ملنے پر رہائی کے قریب ہونے پر نیب نے دوبارہ گرفتار کرلیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ درج تمام مقدمات، انکوائریَز، نظر بندی کے احکامات طلب کرے، لاہور ہائیکورٹ متعلقہ عدالت سے رجوع سے پہلے کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتاری روکنے کا حکم دے۔
لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست پیر کے دن مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔