کشمیری قیادت کی پی ٹی آئی کے متنازع سیاسی احتجاج کی مذمت
Image
مظفر آباد:(سنو نیوز)کشمیری قیادت نے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متنازع سیاسی احتجاج کی سخت مذمت کی ہے۔
 
 چودھری محمد یاسین، ایم ایل اے اور صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر، اور سردار عتیق احمد خان، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر اور سربراہ مسلم کانفرنس آزاد کشمیر، نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 5 اگست کو دنیا بھر اور سرحد کے دونوں اطراف کشمیری بھارتی غیر قانونی اقدام کے خلاف یوم احتجاج اور یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر میں آرٹیکل 370 کی معطلی کے دن سیاسی احتجاج کی کال انتہائی قابل مذمت ہے۔ پی ٹی آئی کا وطیرہ رہا ہے کہ قومی یکجہتی کے دنوں پر سیاسی دکان چمکانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے یاسین ملک کو سزا ہونے کے دن بھی اسی طرح ایک سیاسی اجتماع کا انعقاد کیا تھا۔
 
کشمیری قیادت نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ ریاستی مفادات اور ریاست کے ایجنڈے سے ٹکراؤ کے اقدامات کرتی ہے۔ پی ٹی آئی دور میں پاکستانی وزیر خارجہ اور وزیر اعظم عمران خان کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح پر لڑنے میں ناکام رہے۔ 5 اگست کو پی ٹی آئی کی جانب سے اس احتجاج کی کال انتہائی تشویشناک ہے اور قومی احتجاج کو متنازعہ اور غیر مؤثر بنانے کی سازش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج کا اعلان قومی سلامتی پالیسی سے متصادم ہے۔
 
 
         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.86 ▼ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.58 ▲ 0.43
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.92 ▲ 0.75
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.06
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.38 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.25 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 445,982 ▼ 7,666
Gold 22K Per Tola 408,817 ▼ 7,028
Gold 21K Per Tola 390,234 ▼ 6,708
Gold 18K Per Tola 334,487 ▼ 5,750
Silver Per Tola 6,678 ▼ 330
Platinum Per oz (USD) 1,755 ▼ 88.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.28 ▼ 0.84
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں