قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک کیسے محفوظ کیا جائے؟
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) عید قرباں/ عید الاضحیٰ اب صرف اور صرف ایک دن کی دوری پرہے، گھر کی خواتین عید قرباں پر خاصی مصروف نظر آتی ہیں ،کیونکہ قربانی کے بعد گوشت کی تقسیم اور پھر کیچن کی ڈیوٹی کے مہمان کیا کھائیں گے اس کی ذمہ داری نبھاتی ہیں۔

 بڑی عید پر گھروں میں وافر مقدار میں گوشت پایا جاتا ہے، ہر گھر میں خواتین گوشت کو زیادہ عرصے تک محفوظ بنانے کیلئے مختلف طریقے یا ٹوٹکے استعمال کرتی ہیں۔

 

کچھ خواتین گھروں میں گوشت کو صاف کرکے چھوٹے بیگز میں فریزر فریج وغیرہ میں محفوظ کرلیتی ہیں، کچھ خواتین گوشت کو ابالتی ہیں تاکہ قربانی کا گوشت زیادہ عرصے تک چل سکے۔

 

ماہرین کی رائے:

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ قربانی کے گوشت کو صرف اور صرف 5 دن تک محفوظ کیا جانا چاہیے، ماہرین نے بتایا کہ لیکن اس کیلئے بھی ضروری ہے کہ آپ فریج کا ٹیمپریچر صفر یا ایک درجہ پر رکھیں، ماہرین کے مطابق یہ درجہ حرارت گوشت کو محفوظ رکھنے کے لیے مثالی ہے۔

 

گوشت کیلئے کونسے برتن یا چیزوں کا استعمال کرنا چاہیے؟

 

فریج یا فریزر میں اسٹور کرنے سے قبل گوشت کو اچھی طرح صاف کرنے کے بعد چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لینا چاہیے، ماہرین کے مطابق بہتر ہے کہ قربانی کے گوشت کو چینی کے برتن یا پلاسٹک کی ٹرے میں رکھا جائے اور اس کو ڈھانپا بھی جائے۔

 

گوشت کو خراب ہونے اور بدبو سے بچانے کا طریقہ:

 

سب سے زیادہ ضروری چیز صفائی ہے، قربانی کے گوشت کو محفوظ کرنے کیلئے سب سے پہلے فریج یا فریزر کی اچھی طرح سے صفائی ہونی چاہیے، صفائی کے بعد جب گوشت کو اسٹور کریں تو فریزر میں ایک پیالے میں بیکنگ سوڈا اور نمک ڈال کرچھوڑ دیں، اس طرح گوشت بھی تازہ رہے گا اور بدبو بھی نہیں آئے گی۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.15 ▼ 0.40
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.29 ▼ 0.39
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.37 ▼ 0.47
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▼ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 459,545 ▼ 668
Gold 22K Per Tola 421,249 ▼ 612
Gold 21K Per Tola 402,101 ▼ 584
Gold 18K Per Tola 344,658 ▼ 501
Silver Per Tola 6,909 ▲ 27
Platinum Per oz (USD) 1,841 ▲ 32.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 367.75 ▲ 21.88
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں