اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے 29 ستمبر کو اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرا دی گئی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ انتخابات کیلئے الیکشن ایکٹ میں ترمیم بھی ضروری ہے، مخصوص نشستوں سے متعلق معاملات بھی کلیئر نہیں ہیں، اگلے دو ہفتوں میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

 

 امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان نے حکومت کو خبردار کر دیا


 

ایم سی آئی کی آمدن اور اخراجات کی مکمل رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کا کیا سٹیٹس ہے۔ جس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ چار ماہ کا پراسس ہے۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ سماعت چھٹیوں کے بعد ہوگی،اگر کوئی مسلہ ہوتاہے تو سی ایم دائر کر دی جائے، فریقین تفصیلی پیراوائز کمنٹس عدالت میں جمع کرائیں، تمام متعلقہ درخواستوں کو یکجا کر دیا گیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔