آزاد ایم این اے مبارک زیب خان پی ٹی آئی میں شامل
Image
اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) باجوڑ سے آزاد حیثیت میں انتخابات جیتنے والے رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) مبارک زیب خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے باجوڑ میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے جرگہ کا میاب ہوگیا۔ رکن قومی اسمبلی مبارک زیب نے پاکستان تحریک انصاف جوائن کر کے اپنا امیدور پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار کردیا۔

 

مبارک زیب خان نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک راحت اللہ کے حق میں اپنا امیدوار میاں حبیب گل دستبردار کروا دیا۔

 

اس موقع پر مبارک زیب خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ غیر مشروط طور پر پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار ملک راحت اللہ کے حق میں اپنا امیدوار میاں حبیب گل دستبردار کرتا ہوں، پی ٹی آئی کا حصہ بن گیا ہوں، ملک راحت اللہ کیلئے انتخابی مہم چلانے کا اعلان کرتا ہوں۔