عمران خان اور بشریٰ بی بی نکاح کیس، خاور مانیکا کا بڑا الزام
Image
اسلام آباد:(سنو نیوز)خاور مانیکا نے بڑا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اوربانی پی ٹی آئی عمران خان نکاح کیس میں مجرم ہیں ۔
 
انہوں نے کہا کہ چارسال میرے خلاف منفی کمپین چلائی گئی ۔عمران خان اوربشریٰ بی بی اس مہم کاحصہ ہیں ۔نکاح کاجھوٹ چھپاکرمغرب کی مثالیں دیتےہیں ۔ پی ٹی آئی نےیکم جنوری کےنکاح کےبعدسات جنوری کوبیان جاری کیانکاح نہیں ہوا ۔
 
اسلام آباد میں وکلا کی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خاور مانیکا نے پی ٹی آئی کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے نکاح کے بارے میں گفتگو کی۔
 
مخصوص گروپس کی تنقید:
 
خاور مانیکا نے کہا کہ چند مخصوص گروپس نے پچھلے چار سال سے ان کے خاندان کو برابھلا کہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آج وہ اپنی صفائی دینے نہیں آئے بلکہ چاہتے ہیں کہ ان کی بات بھی تحمل سے سنی جائے۔
 
عدت کیس اور شرعی حیثیت:
 
خاور مانیکا نے میڈیا کے سامنے عدت کیس کی شرعی حیثیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اس کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر طلاق ہو گئی تو نکاح کے لیے رک جانے میں کیا برا تھا؟
 
پی ٹی آئی کا موقف:
 
پی ٹی آئی نے یکم جنوری کے نکاح کے بعد 7 جنوری کو بیان جاری کیا کہ نکاح نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا کہ نکاح کی خبر غلط تھی۔
 
نکاح کی جلدی اور قوم کو وضاحت:
 
خاور مانیکا نے کہا کہ بشریٰ بی بی عدت پوری ہونے کے بعد نکاح کرلیتیں، رک جاتیں۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے سوال کیا کہ نکاح کی اتنی جلدی تھی تو قوم کو وجہ بتائیں۔
 
مغربی ممالک کی مثالیں:
 
خاور مانیکا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ نکاح کیس کے مجرم ہیں اور نکاح کا جھوٹ چھپا کر مغربی ممالک کی مثال دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مغرب میں ایسے معاملے پر استعفیٰ دے دیا جاتا ہے۔
 
خاندانی مسائل اور جذباتی اثرات:
 
خاور مانیکا نے کہا کہ انہوں نے 14 دسمبر کو طلاق دی۔ بچوں کو بتایا تو وہ رو دیے۔ 24 دسمبر کو کزن کی شادی تھی جہاں ان کی والدہ کو طلاق کی خبر ملی اور ان کو اٹیک ہو گیا۔
 
معاشرتی معاملات اور شرعی احکام:
 
خاور مانیکا نے کہا کہ یہ کیس ہارنے یا جیتنے کا معاملہ نہیں ہے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی پر الزام لگایا کہ وہ اللّٰہ اور اس کے رسولﷺ کے احکامات کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ معاشرتی معاملات پر سزا اس لیے رکھی گئی تاکہ بگاڑ نہ ہو۔
 
وکلا کی محنت:
 
خاور مانیکا نے کہا کہ ان کی وکلا کی ٹیم محنت کر رہی ہے کہ 39 دن کی مدت ثابت کی جائے۔
 
پیمرا کو شکایت:
 
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پیمرا کو شکایت دی گئی اور پیمرا سے پی ٹی آئی کی شکایت کو دیکھا جا سکتا ہے۔
 
خاور مانیکا نے کہا کہ وہ یہاں کسی سے ہارنے یا جیتنے کے لیے نہیں آئے بلکہ چاہتے ہیں کہ ان کی بات سنی جائے اور قوم کو اس معاملے کی اصل حقیقت بتائی جائے۔
 
 
         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.06 ▲ 0.24
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.73 ▼ 0.23
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.78 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.43 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.38 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 454,978 ▼ 157
Gold 22K Per Tola 417,064 ▼ 144
Gold 21K Per Tola 398,106 ▼ 137
Gold 18K Per Tola 341,234 ▼ 117
Silver Per Tola 6,884 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,803 ▼ 2.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 389.14
Diesel HSD Per Litre 304.78
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں