سپریم کورٹ کا نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) سپریم کورٹ نے مارگلہ ہلز پر نیشنل پارک میں قائم تمام ریسٹورنٹس بند کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ریسٹورنٹ نے رضاکارانہ طور پر 3 ماہ میں منتقل کرنے کی یقین دہائی کروا دی۔

 سپریم کورٹ میں نجی ریسٹورنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے استفسار کیا کہ کیا سی ڈی اے کے اعلی افسران کوانگریزی کی کلاسز کرانا پڑے گی، نجی ریسٹورنٹ کے ساتھ دیگر ریسٹورنٹس کی تفصیل مانگی تھی۔

 

جس پر وکیل سی ڈی اے نے کہا کہ ہم نے مارگلہ نیشنل پارک میں تمام تعمیرات کی تفصیلات پر رپورٹ دی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سی ڈی اے کی رپورٹ میں سپورٹس کلب پاک چائنہ سنٹر بھی شامل ہے۔ سی ڈی اے نے آرٹ کونسل نیشنل مانومنٹ کا نام بھی شامل کر دیا ہے۔ 

 

چیف جسٹس فائز عیسی نے سوال کیا کہ یہ سی ڈی اے کی ایمانداری ہے، کیا سپریم کورٹ کی عمارت بھی نیشنل پارک میں آتی ہے۔ جس پر وکیل سی ڈی اے نے کہا کہ مجھےاس سوال کے جواب کیلئے نقشہ دیکھنا پڑے گا۔

 

 

 

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ دنیا کو معلوم ہے اس ریسٹورنٹ کیساتھ مزید کتنے ریسٹورنٹس ہیں، نہیں معلوم تو سی ڈی اے کو معلوم نہیں۔ کیا سی ڈی اے اپنا دفتر بھی نیشنل پارک میں ہے، پھر سی ڈی اے کا آفس بھی گرانے کا حکم دیدیں۔

 

چیف جسٹس پاکستان نے چیئرمین سی ڈی اے سے استفسار کیا اب تک کتنی مرتبہ مارگلہ کے پہاڑوں پر آگ لگ چکی ہے۔ جس پر چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اس سیزن میں اکیس مرتبہ مارگلہ کے پہاڑوں پر آگ لگی۔

 

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ گزشتہ رات مارگلہ کے پہاڑوں پر رات گئے تک آگ لگی رہی۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کیا مارگلہ کے پہاڑوں پر سی ڈی اے والے خود آگ لگاتے ہیں۔

 

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ کچھ کالی بھیڑیں بھی موجود ہیں، مون سون کے سیزن میں مارگلہ کے پہاڑوں پر نئے درخت لگائیں گے۔

 

چیف جسٹس پاکستان نے پوچھا کہ آگ بجھانے کیلئے ہیلی کاپٹر کہاں سے آتے ہیں۔ جس پر چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد این ڈی ایم اے سے ہیلی کاپٹر لیے گئے۔

 

سپریم کورٹ نے نیشنل پارک میں قائم ریسٹورنٹس کو دی گئی تمام لیزیں کالعدم قرار دیتے ہوئے نیشنل پارک پیر سوہاوہ روڈ پر واقع تمام ریسٹورنٹس تین ماہ میں منتقل کرنے کی ہدایت کر دی۔

 

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ خیبرپختونخوا کے نیشنل پارک ایریا میں تجارتی سرگرمیاں بند کر دیں، عدالتی کارروائی کا تحریری حکم نامہ بعد میں جاری کریں گے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 ▼ 0.54
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 ▼ 0.58
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.99 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 ▼ 0.14
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 433,455 ▲ 2,015
Gold 22K Per Tola 397,333 ▲ 1,847
Gold 21K Per Tola 379,273 ▲ 1,763
Gold 18K Per Tola 325,091 ▲ 1,511
Silver Per Tola 6,328 ▲ 66
Platinum Per oz (USD) 1,731 ▲ 21.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں