بالی ووڈ سٹار سوناکشی سنہا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی
Image
ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار سوناکشی سنہا رواں ماہ 23 جون کو اپنے دیرینہ دوست اور اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ طویل عرصے سے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے درمیان تعلقات قائم ہیں، میڈیا پر کئی بار ان دونوں کے تعلقات کی خبریں سامنے آئی ہیں لیکن سوناکشی سنہا نے عوامی سطح پر کبھی ایک دوسرے کے بارے میں بات نہیں کی۔ اب اس جوڑی کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب 23 جون کو ممبئی میں منعقد ہوگی۔ شادی کی تقریب میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں سمیت ویب سیریز ‘ہیرامنڈی’ کی پوری کاسٹ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کے دعوت نامے کو میگزین کے سرورق کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جس پر لکھا ہے کہ 'افواہیں سچ ہیں' یعنی دونوں کی شادی کی افواہیں سچ ہیں۔

 

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا کو آخری بار فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی سُپر ہٹ ویب سیریز 'ہیرامنڈی : دی ڈائمنڈ بازار' میں دیکھا گیا تھا۔

 

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.09 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 315.15 ▼ 0.25
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 366.17 ▼ 0.69
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.77 ▲ 0.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.29 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 453,648 ▼ 505
Gold 22K Per Tola 415,844 ▼ 463
Gold 21K Per Tola 396,942 ▼ 442
Gold 18K Per Tola 340,236 ▼ 379
Silver Per Tola 7,008 ▲ 75
Platinum Per oz (USD) 1,843 ▲ 25.2%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 390.12 ▼ 1.93
Diesel HSD Per Litre 304.78 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 347.32 —
LPG Per Kg 258.65 —
ضرور پڑھیں