پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے: وزیر خزانہ
Image
شینزن: (سنو نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں، پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔

شینزن میں پاک چائنہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، پاکستان کی کرنسی چند ماہ سے مستحکم ہے۔

 

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی پر انحصار کا رجحان بڑھ رہا ہے، ٹیکنالوجی کا استعمال ہر شعبے کے لیے مؤثر ثابت ہو رہا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی ہے جس سے انکار نہیں، مہنگائی کو کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، حکومت پاکستان نے مہنگائی میں کمی کیلئے سنجیدہ اقدامات کیے۔

 

 

 

 

قبل ازیں وزیراعظم سے چینی کمپنی ترانشیئن ہولڈنگز کے بانی و چیئرمین کی ملاقات ہوئی جس میں چینی کمپنی نے پاکستان میں موبائل بنانے کے یونٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

 

چینی کمپنی نے موبائل فونز تیاری، الیکٹرک بائیکس، جدید زراعت میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی دکھائی۔ جس پر وزیراعظم نےی وفاقی وزراء اور چینی سفیر کو ٹرانشیئن ہولڈنگز کے ساتھ ملکر لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

 

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کو سہولیات فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، پاکستان کے پاس ہر قسم کے وسائل ہیں، ہماری سب سے بڑی طاقت نوجوان افرادی قوت ہے۔

 

وزیراعظم نے ٹرانشیئن ہولڈنگز کو پاکستان میں مقامی سطح پر اشیا تیار کر کے برآمد کرنے کی دعوت دی۔