کانگو: دو ہزار سے زائد افراد ایبولا وائرس کا شکار، 754 ہلاک

کانگو میں جان لیوا ایبولا وائرس کے پھیلاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا جہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ وائرس کے باعث اب تک 754 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
فائل فوٹو
Updated 18 گھنٹے قبل | Published July, 15 2026 | Muhammad Bilal
کنشاسا: (ویب ڈیسک) کانگو میں جان لیوا ایبولا وائرس کے پھیلاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا جہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ وائرس کے باعث اب تک 754 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایبولا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد وبا کانگو کے پانچ صوبوں تک پھیل گئی ہے جس کے باعث محکمہ صحت کی تشویش میں مزید اضافہ ہوگیا۔

متاثرہ علاقوں میں وائرس کی روک تھام، مریضوں کی شناخت اور مشتبہ افراد کی نگرانی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایبولا وائرس سے متاثر ہونے والے 366 مریض علاج کے بعد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب 753 مریض اب بھی مختلف طبی مراکز اور مخصوص آئسولیشن وارڈز میں زیر علاج ہیں، متعدد مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نیوز ایجنسی کے مطابق کانگو میں ایبولا کی حالیہ وبا کا آغاز 15 مئی کو ہوا تھا، جس کے بعد وائرس تیزی سے مختلف علاقوں میں پھیلتا چلا گیا۔

متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر طبی حکام سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین میں شوگر کا مرض تیزی سے کیوں بڑھ رہا ہے؟

حکام محکمہ صحت نے بیماری کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نگرانی اور تشخیصی نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیتےہوئے کہا ہے کہ متاثرہ افراد کو جلد از جلد شناخت کرکے الگ کرنا اور ان کے رابطے میں رہنے والے لوگوں کی نگرانی وائرس پر قابو پانے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

طبی ٹیمیں متاثرہ صوبوں میں مریضوں کے علاج، مشتبہ کیسز کی جانچ اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور صرف سرکاری طبی ہدایات پر عمل کریں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.10 ▼ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.74 ▲ 1.03
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.16 ▲ 0.58
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.98
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.71 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.07 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,136 ▼ 3,247
Gold 22K Per Tola 390,624 ▼ 2,977
Gold 21K Per Tola 372,869 ▼ 2,841
Gold 18K Per Tola 319,602 ▼ 2,435
Silver Per Tola 6,179 ▼ 65
Platinum Per oz (USD) 1,620 ▼ 14.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 310.71
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.90
LPG Per Kg 303.81
ضرور پڑھیں