ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات ناگزیر قرار

گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
فائل فوٹو
Updated 18 گھنٹے قبل | Published May, 4 2026 | Muhammad Bilal
کراچی: (ویب ڈیسک) گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق سخت گرمی میں احتیاط نہ کرنے سے ہیٹ اسٹروک جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنا چاہیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیٹ اسٹروک کی اہم علامات میں جسم کا درجہ حرارت بہت زیادہ ہو جانا، سر درد، چکر آنا، گھبراہٹ، شدید کمزوری، بے ہوشی جیسی کیفیت، دل کی دھڑکن تیز ہونا، سانس پھولنا، جلد کا گرم اور خشک ہونا شامل ہیں۔

اگر کسی شخص میں یہ علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر اسے سایہ دار یا ٹھنڈی جگہ منتقل کیا جائے اور طبی امداد فراہم کی جائے۔

ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے لیے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک خاص طور پر دھوپ میں نکلنے سے پرہیز کریں، کیونکہ اس دوران سورج کی شدت زیادہ ہوتی ہے۔

اسی طرح زیادہ سے زیادہ پانی، مشروبات اور او آر ایس کا استعمال کیا جائے تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔

ماہرین کے مطابق ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہننا بھی گرمی کے اثرات کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، بچوں، بزرگوں اور مریضوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ افراد شدید گرمی سے جلد متاثر ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین میں شوگر کا مرض تیزی سے کیوں بڑھ رہا ہے؟

ماہرین نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کسی شخص میں ہیٹ اسٹروک کی علامات دیکھی جائیں تو اسے فوری طور پر پانی پلایا جائے، ٹھنڈی جگہ بٹھایا جائے، جسم کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی جائے اور تاخیر کے بغیر قریبی ہسپتال یا طبی مرکز منتقل کیا جائے۔

طبی ماہرین نے مزید کہا ہے کہ بروقت احتیاط اور فوری امداد قیمتی جانیں بچا سکتی ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں