پنجاب: چیف منسٹر کارڈک سرجری پروگرام کا باقاعدہ آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد چیف منسٹر کارڈک سرجری پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد چیف منسٹر کارڈک سرجری پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژنری اقدام کی بدولت صحتمند پنجاب کی جانب ایک اور اہم قدم، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام شروع ہو گیا

چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کے تحت منتخب سرکاری و نجی ہسپتالوں میں عارضہ قلب کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی، ابتدائی طور پر پنجاب کے 9 سرکاری جبکہ 15 نجی کارڈیک اداروں سے چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے۔

چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام پنجاب کے مستقل رہائشی دل کے ہرمریض کے لئے ہے، چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کے تحت پی آئی سی میں پہلے مریض کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری مکمل ہو گئی۔

یہ بھی دیکھیں: دل کی صحت جانچنے کیلئے 5 ٹیسٹ بہت اہم

پنجاب حکومت کی جانب سے چیف منسٹرز کارڈیک سرجری پروگرام کے تحت امراض قلب کے لئے سالانہ 3 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کی گئی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے اوپن ہارٹ سرجری کی طویل ویٹنگ لسٹیں 6 ماہ میں ختم کرنے کا ہدف مقرر کر دیا۔

چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کی مزید معلومات کیلئے 09009-0800 ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے جبکہ امراض قلب کے مریض پیر تا ہفتہ صبح 8سے رات 11بجے تک فون نمبر 9066000-0429 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کون سی چیزیں ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھاتی ہیں؟

علاوہ ازیں سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے واٹس ایپ نمبر 6756390- 0333 پر بھی رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہارٹ کے ہزاروں مریضوں کو جدیدسہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں، چیف منسٹرز کارڈیک سرجری پروگرام دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو مفت اور بروقت علاج فراہم کرنے میں مدد دے گا۔  

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.31 ▼ 0.29
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.22 ▼ 0.35
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 376.85 ▲ 1.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.89 ▲ 1.01
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.51 ▼ 0.07
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.32 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 466,487
Gold 22K Per Tola 427,613
Gold 21K Per Tola 408,176
Gold 18K Per Tola 349,865
Silver Per Tola 6,970
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▲ 1.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں