سائنسدان گنجا پن کا علاج دریافت کرنے میں کامیاب
فائل فوٹو
October, 28 2025
(ویب ڈیسک): تائیوان کے سائنسدانوں نے گنجا پن کے علاج میں امید افزا کامیابی حاصل کی ہے جو بالوں سے محروم افراد کے لیے خوشخبری ثابت ہو سکتی ہے۔
سائنسدانوں نے یہ تجربہ گنجے چوہوں پر کیا جن کے گنجے حصوں پر فیٹی ایسڈ پر مشتمل سیرم 20 دن تک لگایا گیا۔ 20 روز کے بعد تجرباتی چوہوں کی جلد پر نئے بال اگنے شروع ہو گئے جو اس علاج کی مؤثریت کا واضح ثبوت ہے۔
تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ انسانوں پر بھی بہت جلد آزمایا جائے گا۔ اگر یہ تجربہ کامیاب رہتا ہے تو افراد مہنگے اور پیچیدہ علاج سے آزاد ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جامشورو میں گیسٹروں کی وبا پھیل گئی، ایک ہفتے میں 9 افراد جاں بحق
ماہرین کے مطابق اس نئی تحقیق سے نہ صرف سر کے بال واپس آ سکتے ہیں بلکہ یہ گنجا پن کے علاج میں ایک کم لاگت اورآسان متبادل فراہم کر سکتا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انسانی تجربات کے آغاز کا اعلان جلد متوقع ہے۔
ضرور پڑھیں
ایلون مسک کا ٹیسلا سے دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی تنخواہ کا مطالبہ
October, 28 2025
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
October, 27 2025
ییل یونیورسٹی امریکا کا غیر ملکی طلبہ کیلئے فلی فنڈڈ سکالر شپ کا اعلان
October, 26 2025
گوگل کروم استعمال کرنے والوں کے لیے نیا سکیورٹی الرٹ جاری
October, 26 2025