
متاثرہ مریض کی شناخت رحمت علی کے نام سے ہوئی ہے۔ رحمت علی کو چند روز قبل لاہور جنرل اسپتال میں اس وقت داخل کیا گیا جب اُس میں وائرل انفیکشن جیسی علامات ظاہر ہوئیں جن میں بخار، جسم پر دانے اور تھکن شامل تھیں۔
ابتدائی طور پر ڈاکٹرز کو شبہ ہوا کہ یہ کسی عام وائرل بخار کا کیس ہے، تاہم علامات کی شدت اور نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مریض کے نمونے محکمہ صحت کی ریفرنس لیبارٹری بھیجے گئے۔ لیبارٹری ٹیسٹوں کے نتائج نے خدشات کی تصدیق کر دی اور یوں لاہور میں منکی پاکس کا پہلا باضابطہ کیس رجسٹر ہوا۔
اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق مریض کو فوری طور پر آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اُس کا علاج ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبہ بھر میں ڈینگی بارے الرٹ جاری
محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی مشتبہ علامت کی صورت میں فوری طور پر قریبی اسپتال یا صحت مرکز سے رجوع کریں۔