مریم نواز کا جناح ہسپتال کا دورہ، شکایات پر پرنسپل اور ایم ایس معطل
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مریضوں کی شکایات پر جناح ہسپتال کے پرنسپل اور ایم ایس کو برطرف کردیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مریضوں کی شکایات پر جناح ہسپتال کے پرنسپل اور ایم ایس کو برطرف کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اچانک دورے پر جناح ہسپتال لاہور پہنچیں جہاں انہوں نے ہسپتال میں طبی سہولیات کا معائنہ کیا ، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہسپتال میں مفت ادویات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا۔

مریم نوازنے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے طبی سہولیات بارے استفسار کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو صحت کی بہتر سے بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلی مریم نواز نے جناح ہسپتال ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا اور مریضوں و تیمارداروں سے بات چیت کی، انہوں نے ادویات اور طبی ٹیسٹوں کے بارےمیں دریافت کیا ، جناح ہسپتال میں مریضوں نے ایمرجنسی میں ادویات نہ ملنے اور دیگر شکایات کے انبار لگا دیئے۔

مریم نواز نے ایمرجنسی وارڈ میں ادویات کی عدم فراہمی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہسپتال کے ادویات سٹور کا بھی جائزہ لیا جہاں ادویات کی موجود گی کے باوجود مریضوں کو محروم رکھنے پر وزیراعلی مریم نواز ہسپتال انتظامیہ برہم ہو گئیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ناقص انتظامات اور مریضوں کی شکایات پر جناح ہسپتال کے پرنسپل اور ایم ایس کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔