امرود کھانے کے حیرت انگیز فوائد
Guava Fruite
لاہور: (سنو نیوز) امرودوں کا موسم اب شروع ہوچکا ہے، جن پر چاٹ مصالحہ چھڑک کر کھانا تقریباً ہر ایک کو ہی پسند ہوتا ہے، مگر یہ صرف منہ کا ذائقہ ہی دوبالا نہیں کرتے بلکہ اس میں ان میں اجزاء بھی موجود ہوتے ہیں جو اس پھل کو صحت کے لیے بہترین بناتے ہیں۔

ذائقے، غذائیت کے حسین امتزاج والا قدرتی تحفہ امرود وٹامن سی سے بھرپور یہ پھل امرود کتنے فوائد کا حامل ہے، ذرا اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

کینسر کا خطرہ کم کرے

امرود میں موجود وٹامن سی، لائیکو پین اور دیگر اجزاء ایسے اینٹی آکسائیڈنٹس کا کام کرتے ہیں جو جسم میں نقصان دہ اجزاء کی سطح کم کرتے ہیں، جس سے کینسر زدہ خلیات کی نشوونما نہیں ہوتی۔

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہتر

فائبر سے بھرپور ہونے کی وجہ سے امرود ذیابیطس کو بڑھنے سے روکتا ہے اور بلڈ شوگر کی سطح کو ریگولیٹ کرتا ہے، امرود کے باقاعدہ استعمال سے ذیا بیطس جیسے مہلک مرض سے بچا جا سکتا ہے۔

صحت قلب کیلؑے مفید

امرود کھانے سے جسم میں نمک یا سوڈیم اور پوٹاشیئم کے توازن میں بہتری آتی ہے جس سے بلڈ پریشر کنٹرول میں آتا ہے، یہ پھل صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول اور دیگر عناصر کی سطح بھی کم کرتا ہے جو کہ امراض قلب کا باعث بنتے ہیں۔

قبض کشا

اس میں غذائی فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے اور ایک امرود ہی فائبر کی روزانہ کے لیے ضروری مقدار کا 12 فیصد حصہ جسم کو فراہم کردیتا ہے جو کہ ام الامراض کہلانے والی قبض سے چھٹکارے اور حفاظت میں کارگر ثابت ہوتا  ہے۔

         
کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.51 ▲ 0.14
🇪🇺 Euro EUR → PKR 304.38 ▲ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.32 ▲ 0.80
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.61 ▲ 0.17
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.29 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.48 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 400,365 ▼ 4,497
Gold 22K Per Tola 367,001 ▼ 4,122
Gold 21K Per Tola 350,319 ▼ 3,935
Gold 18K Per Tola 300,274 ▼ 3,373
Silver Per Tola 4,887 ▼ 201
Platinum Per oz (USD) 1,453 ▼ 52.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 330.00 —
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں