مشہور اداکارہ ماریہ ملک کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے

Maria Malik Brother Death News
فائل فوٹو
Updated | Published November, 29 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری سے معروف اداکارہ ماریہ ملک کے چھوٹے بھائی انتقال کرگئے، جس پر اداکارہ نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے۔

اداکارہ ماریہ ملک نے اپنے بھائی کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی، جہاں انہوں نے انتہائی جذباتی پیغام میں اپنے دکھ کا اظہار کیا۔

ماریہ ملک نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ انتہائی بوجھل دل کے ساتھ اپنے پیارے چھوٹے بھائی کے انتقال کی اطلاع دے رہی ہیں۔ اداکارہ نے مداحوں اور چاہنے والوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے بھائی کیلئے دعا کریں۔

اداکارہ نے اپنے پیغام میں اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ ان کے بھائی کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

ماریہ ملک نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے بھائی کی تصویر یا انتقال کی وجہ اور دیگر تفصیلات شیئر نہیں کیں، جس کے باعث اہلخانہ کی جانب سے مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

دوسری جانب اداکارہ کی جانب سے یہ افسوسناک خبر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں، دوستوں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے ماریہ ملک سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

واضح رہے کہ قریبی عزیز کی جدائی ایک بڑا صدمہ ہوتی ہے، ایسے میں مداحوں نے اداکارہ اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.72 ▲ 0.36
🇪🇺 Euro EUR → PKR 303.02 ▲ 0.81
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 362.49 ▲ 0.59
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.76 ▲ 0.08
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.35 ▲ 0.10
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.52 ▲ 0.05
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 378,621 ▲ 8,925
Gold 22K Per Tola 347,069 ▲ 8,181
Gold 21K Per Tola 331,293 ▲ 7,809
Gold 18K Per Tola 283,965 ▲ 6,693
Silver Per Tola 4,532 ▲ 228
Platinum Per oz (USD) 1,329 ▲ 39.3%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 312.00 ▼ 1.00
Diesel HSD Per Litre 207.27 ▼ 13.01
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 257.67 ▼ 15.55
LPG Per Kg 478.51 —
ضرور پڑھیں