انجلینا جولی کی ایک بار پھر دنیا کی توجہ غزہ کی تباہی پرمبذول

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 4 2026 |
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی نے ایک بار پھر غزہ میں ہونے والی تباہی اور وہاں موجود انسانی ضروریات کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کرا دی۔

انجلینا جولی نے سوشل میڈیا پر غزہ کی جنگ سے پہلے اور جنگ کے بعد کی سیٹلائٹ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پورے کے پورے محلے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ اب گوگل ارتھ کے ذریعے بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ غزہ کے ساتھ کیا ہوا۔

ان کے مطابق گھروں، اسکولوں، جامعات، اسپتالوں، سڑکوں، پانی اور نکاسی آب کے نظام سمیت بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا یا وہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔

انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کے سیٹلائٹ تجزیے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 16 جون 2026 تک غزہ کی 82 فیصد عمارتوں کو نقصان پہنچ چکا تھا، جبکہ جائزہ لیے گئے ڈھانچوں میں تقریباً دو تہائی مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن گر کر زخمی ہوگئے

ہالی ووڈ اسٹار نے خبردار کیا کہ سردی کی آمد سے قبل تقریباً 19 لاکھ 80 ہزار افراد، جو غزہ کی مجموعی آبادی کا 94 فیصد ہیں، کو پناہ گاہوں اور بنیادی ضروری اشیا کے لیے امداد درکار ہے۔

انجلینا جولی کے مطابق امداد اور پناہ گاہوں کے لیے ضروری سامان کی فراہمی اب بھی پابندیوں اور تاخیر کا شکار ہے، اس لیے انسانی امداد شہریوں تک مطلوبہ پیمانے پر پہنچانا ضروری ہے۔

انجلینا جولی نے کہا کہ سیٹلائٹ تصاویر غزہ میں ہونے والی تباہی کا مادی پیمانہ تو دکھا سکتی ہیں، لیکن ان خاندانوں پر گزرنے والی مشکلات بیان نہیں کر سکتیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔

انہوں نے زور دیا کہ ایسے حالات پیدا کرنے کی ضرورت ہے جہاں غزہ کے شہری اپنے گھروں، اسکولوں، اسپتالوں اور برادریوں کو دوبارہ تعمیر کر سکیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ تباہی سب کے سامنے ہے اور ضروریات بھی معلوم ہیں، اب اہم سوال یہ ہے کہ کیا ان ضروریات کو پورا کیا جاتا ہے یا نہیں۔

یاد رہے کہ انجلینا جولی اس سے قبل 3 جنوری 2026 کو مصر گئی تھیں، جہاں انسانی ہمدردی کے دورے کے دوران انہوں نے رفح کراسنگ کا بھی دورہ کیا تھا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.37 ▼ 0.54
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.17 ▼ 0.58
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.99 ▼ 0.82
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.83 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.25 ▼ 0.14
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.22 ▼ 0.08
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 433,455 ▲ 2,015
Gold 22K Per Tola 397,333 ▲ 1,847
Gold 21K Per Tola 379,273 ▲ 1,763
Gold 18K Per Tola 325,091 ▲ 1,511
Silver Per Tola 6,328 ▲ 66
Platinum Per oz (USD) 1,731 ▲ 21.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 392.76 —
Diesel HSD Per Litre 272.29 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 329.54 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں