بھارتی فلمی دنیا ایک اور بڑے فنکار سے محروم

اداکار پردیپ راوت بالی ووڈ 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
معروف اداکار پردیپ راوت طویل علالت کے بعد 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں/ فائل فوٹو
Updated 13 گھنٹے قبل | Published August, 5 2026 |
ممبئی:(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اور بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف اداکار پردیپ راوت طویل علالت کے بعد 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے منیجر سدھارتھ تیواری نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کینسر دوبارہ شدت اختیار کر گیا تھا جس کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پردیپ راوت اپنی اہلیہ اور بیٹے وکرم آدتیہ کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں، ان کی وفات کی خبر سامنے آتے ہی فلمی شخصیات اور مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اداکار یشمال شرما، جنہوں نے فلم لگان میں پردیپ راوت کے ساتھ کام کیا تھا نے سوشل میڈیا پر انکی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کی فنی خدمات کو سراہا ہے۔

پردیپ راوت نے اپنے فنی سفر کا آغاز ہی آر چوپڑا کے شہرہ آفاق ڈرامے مہابھارت میں اشوتھاما کا کردار ادا کر کے کیا، جس کے بعد انہوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور منفی کرداروں کے باعث غیر معمولی شہرت حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف پروڈیوسر اور شاعر محمد سلیم طاہر انتقال کر گئے

انہوں نے عامر خان کی بلاک بسٹر فلم گجنی میں اپنے یادگار ولن کے کردار سے شائقین کو متاثر کیا جبکہ لگان اور راؤڈی راٹھور اور جنوبی بھارتی فلم سائے سمیت متعدد کامیاب فلموں میں بھی اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔

پردیپ راوت کی وفات سے بھارتی فلم انڈسٹری ایک ایسے باصلاحیت فنکار سے محروم ہو گئی ہے جس نے ٹیلی ویژن اور فلم دونوں شعبوں میں اپنی منفرد اداکاری سے گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.83 ▼ 0.18
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.41 ▲ 0.49
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.72 ▲ 0.45
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.20 ▼ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.64 ▼ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.14 ▼ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 423,169 ▲ 2,074
Gold 22K Per Tola 387,905 ▲ 1,901
Gold 21K Per Tola 370,273 ▲ 1,815
Gold 18K Per Tola 317,377 ▲ 1,555
Silver Per Tola 6,045 ▲ 47
Platinum Per oz (USD) 1,659 ▲ 11.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 328.56 ▼ 3.39
Diesel HSD Per Litre 252.73 ▼ 3.61
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 297.30 ▼ 4.34
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں