جراسک پارک کے معروف اداکار سیم نیل انتقال کر گئے
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیم نیل چند برس قبل کینسر کے مرض میں مبتلا ہوئے تھے تاہم کامیاب علاج کے بعد وہ صحت یاب ہو چکے تھے اور معمول کے مطابق زندگی گزار رہے تھے۔
1947 میں شمالی آئرلینڈ میں پیدا ہونے والے سیم نیل بچپن میں اپنے خاندان کے ساتھ نیوزی لینڈ منتقل ہو گئے تھے، انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز تھیٹر سے کیا اور بعد ازاں آسٹریلوی اور ہالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنی منفرد اداکاری کے باعث نمایاں مقام حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف اداکار احسن خان کے والد انتقال کر گئے
1993 میں ریلیز ہونے والی فلم "جراسک پارک" میں ڈاکٹر ایلن گرانٹ کا کردار ان کے کیرئیر کی پہچان بن گیا جبکہ انہوں نے اس فلمی سلسلے کی دیگر فلموں میں بھی یہی کردار نبھایا، اس کے علاؤہ مقبول ٹی وی سیریز "پیکی بلائنڈرز" سمیت متعدد کامیاب فلموں اور ڈراموں میں بھی ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔
سیم نیل نے 2023 میں اپنی بیماری سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ نان ہاجکن لیمفوما کی ایک جارحانہ قسم میں مبتلا ہوئے تھے تاہم کامیاب علاج کے بعد انہوں نے رواں سال بتایا کہ ان کے جسم میں کینسر کا کوئی نشان باقی نہیں رہا تاہم ان کی اچانک موت نے دنیا بھر میں انکے مداحوں اور فلمی حلقوں کو غمزدہ کردیا ہے۔
فلمی ناقدین کے مطابق سیم نیل اپنی جاندار اداکاری، باوقار شخصیت اور ہمہ جہت کرداروں کے باعث بالی ووڈ کے ان اداکاروں میں شمار ہوتے تھے جن کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔