معروف انفلوئنسر کی گھر سے لاش برآمد، قتل کا شبہ

میکسیکو کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر پاؤلا مارکیز کی لاش برآمد ہوئی جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
فائل فوٹو
Updated 18 گھنٹے قبل | Published June, 2 2026 | Muhammad Bilal
میکسیکو: (ویب ڈیسک) میکسیکو کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر پاؤلا مارکیز کی لاش برآمد ہوئی جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 سالہ پاؤلا مارکیز کی لاش 30 مئی کو ان کے گھر کے اندر سے برآمد ہوئی ، پولیس واقعہ کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لے رہی ہے ، حتمی تحقیقات کے بعد ہی کسی نتیجے پر پہنچا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاؤلا مارکیز کا شمار سوشل میڈیا کی مقبول شخصیات میں ہوتا تھا اور مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے 20 لاکھ سے زائد فالوورز تھے، وہ عمومی طور پر لائف اسٹائل، سفر اور پرتعیش زندگی سے متعلق کانٹینٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرتی تھیں۔

ان کی ایک حالیہ ٹک ٹاک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنی زندگی سے متعلق مایوس کن انداز میں گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دیں۔

مذکورہ ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ "میں نے جس بھی چیز کی خواہش کی وہ مانگی، لیکن شاید سب کچھ الٹا مانگا، کیونکہ جو تھوڑا بہت میرے پاس تھا وہ بھی ہاتھ سے نکل رہا ہے"۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سینیئر پروڈیوسر راجن نے خودکشی کرلی

بیٹی کی ناگہانی موت ان کے والد ہیرکولیس مارکیز بالڈیرس نے فیس بک پر جذباتی پیغام بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

والد کی پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ بھی جاری رہا، جہاں مداحوں اور قریبی افراد نے اہلِ خانہ سے ہمدردی اور صبر کی دعا کی۔  

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.22 ▲ 0.34
🇪🇺 Euro EUR → PKR 317.33 ▲ 0.09
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 372.46 ▼ 0.90
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.07 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.76 ▲ 0.09
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.12 ▲ 0.09
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 417,938 ▼ 550
Gold 22K Per Tola 383,110 ▼ 504
Gold 21K Per Tola 365,696 ▼ 481
Gold 18K Per Tola 313,454 ▼ 412
Silver Per Tola 5,876 ▲ 51
Platinum Per oz (USD) 1,594 ▼ 3.8%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 320.73 ▲ 4.58
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71 ▼ 0.19
LPG Per Kg 241.43 ▼ 62.38
ضرور پڑھیں