لیک ہونے والے وائس نوٹ میں رجب بٹ کی اہلیہ روہانسے انداز میں اپنی ساس سے گفتگو کرتے ہوئی سنائی دیتی ہیں جس میں وہ اپنے بیٹے کیوان کا ذکر وی لاگز میں نہ کرنے کی التجا کرتی ہیں۔
ایمان رجب کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتیں ان کا بیٹا کیوان عوامی توجہ کا مرکز بنے کیونکہ سوشل میڈیا پر لوگ منفی باتیں کرتے ہیں۔
رجب بٹ کی اہلیہ نےمزید کہا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے اسے (کیوان کو) جس طرح عطا کیا ہے وہ میں ہی جانتی ہوں جس طرح کیوان کی پیدائش ہوئی اور اس کی جو حالت تھی اسے اللہ نے ہی محفوظ رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ نے انسٹاگرام اور یوٹیوب اکاؤنٹس بند کر دیے
انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ اور میرے بچے کے ساتھ ظلم نہ کریں، آئندہ کیوان کا نام ولاگ میں نہ آئے، یہ آپ کی ذمہ داری ہے آور آپ کو ہی اسے روکنا ہے۔
وائس نوٹ میں ایمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں اپنے بیٹے کی حفاظت کے بارے میں سب کچھ جانتی ہوں اور کسی بھی صورت اسے نقصان پہنچتے نہیں دیکھنا چاہتی۔
ایمان کی بات سن کر رجب بٹ کی والدہ نے کہا کہ وہ ایمان کے گھر آئیں گی اور بیٹے کا کیک کاٹیں گی لیکن ایمان نے ان سے درخواست کی کہ کیک کی بجائے عقیقہ کے جانور قربان کیے جائیں۔
اس کو بھی پڑھیں: رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں توسیع
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ایمان رجب کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر ماں کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنے بچے کو سوشل میڈیا سے دور رکھے۔
بعض صارفین نے وائس نوٹ کے لیک ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ یہ نجی گفتگو کس نے اور کیوں سوشل میڈیا پر لیک کی۔
یہ معاملہ رجب بٹ اور ایمان رجب کے خاندانی تنازعات میں ایک نیا رخ اختیار کر گیا ہے جس پر سوشل میڈیا پر بھرپور بحث کا سلسلہ جاری ہے۔