عاکف ملک کو فلم انڈسٹری میں اپنی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کی وجہ سے خاص مقام حاصل تھا۔
عاکف ملک نے اپنے کیریئر کے دوران 150 سے زائد پاکستانی فلموں کی شوٹنگ کی اور ہر پروجیکٹ میں اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔ ان کی کیمرہ ورک کی تکنیک اور فلم کے ہر سین کو بہترین انداز میں کیپچر کرنے کی صلاحیت انہیں فلم میکرز اور ساتھی فنکاروں میں بے حد مقبول بناتی تھی۔ ان کی مہارت نے کئی فلموں کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق عاکف ملک کچھ عرصہ سے صحت کے مسائل اور سٹوڈیوز کی بندش کے باعث پریشانی کا شکار تھے، تاہم ان کا کام ہمیشہ ان کے نام اور محنت کو زندہ رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں:مہربانو کی شادی ختم؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
ان کے انتقال پر فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکاروں، اداکاروں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔
شوبز حلقوں میں یہ افسوسناک خبر سن کر ہر کوئی اپنے تجربات اور یادگار لمحات کو یاد کر رہا ہے، ان کے اہل خانہ کیلئے دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔