ان کے اس واضح بیان کے بعد سوشل میڈیا اور مداحوں کے حلقوں میں کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے۔
مہربانو نے یہ انکشاف انسٹاگرام پر ہونے والے ایک سوال و جواب (Q&A) سیشن کے دوران کیا، جہاں ایک مداح نے براہِ راست سوال کیا کہ کیا آپ شادی شدہ ہیں؟ جس پر اداکارہ نے نہایت سادہ مگر دو ٹوک انداز میں جواب دیا: نہیں۔ ان کے اس مختصر جواب نے افواہوں کی طویل فہرست پر فل اسٹاپ لگا دیا۔
یاد رہے کہ مہربانو اور شاہ رخ کاظم علی کی شادی 2022 میں ہوئی تھی، تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے ان کے تعلقات کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے تھے، خاص طور پر ستمبر 2025 میں اس وقت افواہیں شدت اختیار کر گئیں جب مہربانو کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شوہر کے ساتھ تمام تصاویر اچانک غائب ہو گئیں، حتیٰ کہ شادی کی تصاویر بھی پروفائل سے ہٹا دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ سٹار راکیش روشن خواجہ سرا سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل
عام طور پر سوشل میڈیا پر متحرک اور کھل کر اظہارِ خیال کرنے والی مہربانو کی جانب سے اس معاملے پر خاموشی نے طلاق یا علیحدگی کی خبروں کو مزید تقویت دی تھی، تاہم اب خود اداکارہ کی تصدیق کے بعد صورتحال واضح ہو چکی ہے۔