امریکی میڈیا سٹار کے گھر پراسرار آوازیں، خوفزدہ انکشاف
امریکی میڈیا سٹار اور کاروباری شخصیت کائلی جینر
امریکی میڈیا سٹار اور کاروباری شخصیت کائلی جینر نے اپنے شاہانہ گھر سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا/ فائل فوٹو
(ویب ڈیسک): امریکی میڈیا اسٹار اور کاروباری شخصیت کائلی جینر نے اپنے شاہانہ گھر سے متعلق ایک چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہاں عجیب و غریب اور ناقابل فہم آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشہور ریئلٹی شو دی کارڈیشینز کے ساتویں سیزن کی تازہ قسط میں کائلی جینز نے پہلی بار کھل کر اس معاملے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر میں بعض اوقات دیواروں سے زوردار آواز آتی ہے جیسے کوئی چیز اچانک گر پڑی ہو یا ٹکرا گئی ہو، یہ آوازیں کسی خاص وقت یا ترتیب کی پابند نہیں ہوتیں، کبھی رات بھر سنائی دیتی ہیں اور کبھی مکمل خاموشی چھا جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کی سالگرہ، فرحان سعید کا اہلیہ عروہ کو منفرد تحفہ

کائلی نے اپنی والدہ اور کرس جینز اور شو کے دیگر اسکاٹ ڈسک کو بتایا کہ ابتداء میں انہوں نے سمجھا شاید پائپ لائن یا گھر کے کسی حصے میں تکنیکی خرابی ہو مگر بعد ازاں یہ قیاس درست ثابت نہ ہو سکا، آوازیں اتنی بھاری و واضح ہوتی ہیں کہ وہ نیند سے جاگ جاتی ہیں اور یوں محسوس ہوتا ہے جیسے باتھ روم یا الماری میں کوئی چیز زور سے گری ہو۔

اس پروگرام میں کائلی نے انکشاف کیا کہ ان کی بہن کینڈل جینر بھی ان آوازوں سے اس قدر خوفزدہ ہوئیں کہ آدھی رات کو ہی گھر چھوڑ کر چلی گئیں۔ کینڈل نے بھی اس تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کائلی کا گھر ’’سو فیصد آسیب زدہ‘‘ محسوس ہوتا ہے اور وہاں داخل ہوتے ہی عجیب سی سرد لہر اور کسی نامعلوم موجودگی کا احساس ہونے لگتا ہے۔

واضح رہے کہ کائلی جینز نے یہ لگژری رہائش گاہ 2016 میں کیلیفورنیا کے علاقے بڈن ہلز میں تقریباً 12 ملین ڈالر میں خریدا تھا۔