سندھ کے سینٹر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ و مانس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ بھارتی فلم دھرندھرپاکستان اور خصوصاً لیاری کے حالات منفی پروپیگنڈا پھیلا رہی ہے، ان کے مطابق لیاری کو تشدد اور جرائم کے ساتھ جوڑنا حقیقت کے منافی ہے کیونکہ یہ علاقہ امن، ثقافت، صلاحیتوں اور جدوجہد کی روشن مثال ہے۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ فلم میرا لیاری میں اس تاریخی علاقے کا حقیقی اور مثبت رخ دکھایا جائے گا، جہاں امن، خوشحالی اور فخر نمایاں نظر آئے گا، ان کا کہنا تھا کہ جنگی محاذ پر ناکامی کے بعد بھارت فلموں کے ذریعے اپنی شکست کو کامیابی میں تبدیل نہیں کرسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: بونڈی بیچ فائرنگ، حملہ آور بھارتی نژاد نکلا
فلم کی تیاری میں سندھ حکومت نے بھرپور تعاون کیا ہے جبکہ فلم کو جنوری کے پہلے ہفتے میں نمائش کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے، یہ فلم نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ریلیز کی جائے گی۔
فلم کے پوسٹرز بھی جاری کردئیے گئے ہیں جن میں لیاری کے مختلف رنگ دکھائے گئے ہیں، فلم میں عائشہ عمر، دنانیرمبین، سمیعہ ممتاز و اعجاز اور دیگر معروف اداکار شامل ہیں۔