میرا دل یہ پکارے کی مشہور لڑکی میٹرک میں تین بار فیل
مشہور ٹک ٹاکر لڑکی عائشہ اظہر
میرا دل یہ پکارے آجا، گانے پر اپنے منفرد ڈانس کے باعث وائرل ہونے والی ٹک ٹاک اسٹار عائشہ اظہر ایک بار خبروں کی زینت بن گئی/ فائل فوٹو
لاہور (ویب ڈیسک): میرا دل یہ پکارے آجا، گانے پر اپنے منفرد ڈانس کے باعث راتوں رات سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ٹک ٹاک اسٹار عائشہ اظہر ایک بار خبروں کی زینت بن گئی۔

عائشہ اظہر حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں میزبان نے ان سے ان کی پڑھائی، کیریئر اور ذاتی زندگی سے متعلق سوالات کیے۔ گفتگو کے دوران عائشہ نے مسکراتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ پڑھائی میں کبھی نمایاں طالبہ نہیں رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سکول کی تعلیم کے دوران وہ اکثر بمشکل پاس ہوتی تھیں اور میٹرک میں انہیں تین مرتبہ فیل ہونا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ پڑھائی میں ان کی دلچسپی کبھی زیادہ نہیں رہی، جس کی وجہ سے وہ دیگر طالبات کی طرح اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکار طلحہ انجم نے بھارت پرچم لہرانے پر معافی مانگ لی

عائشہ نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ اُن کی سہیلیاں انہیں بار بار سمجھاتی رہتی تھیں کہ سکول جانا ضروری ہے۔ دوستوں کی ضد، اساتذہ کے مشوروں اور گھر والوں کی کوششوں کے بعد بالآخر وہ میٹرک پاس کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ ان کے مطابق، میں تعلیم میں بہت تیز نہیں تھی، نہ ہی میں نے کبھی پوزیشن لی۔ میں بس مشکل سے پاس ہوتی رہی۔

انہوں نے بتایا کہ میرا دل یہ پکارے آجا پر میرا ڈانس اُس وقت وائرل ہوا جب میں نے اپنی سہیلی کی شادی میں یہ پرفارمنس کی۔ ویڈیو چند گھنٹوں میں ہی پاکستان سے بھارت تک وائرل ہوگئی۔ بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سمیت کئی مشہور شخصیات نے اس ویڈیو کو ری کریئیٹ بھی کیا جس کے بعد عائشہ کی مقبولیت مزید بڑھ گئی۔

اس غیر متوقع شہرت کے بعد عائشہ نے فیصلہ کیا کہ وہ سوشل میڈیا کو اپنا باقاعدہ کیریئر بنائیں گی۔ آج وہ ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور دیگر پلیٹ فارمز پر نہ صرف لاکھوں فالوورز رکھتی ہیں بلکہ برانڈز کے ساتھ کام بھی کر رہی ہیں۔ اب وہ فیشن اور ماڈلنگ انڈسٹری میں قدم رکھنے کی خواہش مند ہیں۔