بھارتی میڈیا پر دھرمیندر کے انتقال کی افواہیں، اہلخانہ کی تردید
بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار و لیجنڈری ہیرو دھرمیندر طویل علالت کے بعد 89 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کر گئے۔
فائل فوٹو
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار و لیجنڈری ہیرو دھرمیندر کے اہلخانہ نے ان کے انتقال کی خبروں کی تردید کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ دھرمیندر کو گزشتہ روز طبیعت بگڑنے پر ممبئی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھے تاہم آج صبح وہ انتقال کر گئے، اداکار کی ٹیم نے سینئر اداکار کے انتقال کی تصدیق کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ دھرمیندر کو گزشتہ ہفتے بھی سانس لینے میں دشواری کے سبب ہسپتال داخل کیا گیا تھا تاہم طبیعت میں بہتری پر انہیں گھر بھیج دیا گیا تھا، یاد رہے کہ رواں برس اپریل میں ان کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی تھی۔

بعدازاں اداکار دھرمیندر کی اہلیہ ہیما مالنی اور ان کی بیٹی ایشا دیول نے سینئر اداکار کے انتقال کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سینئر اداکار ستیش شاہ انتقال کرگئے

رپورٹس کے مطابق دھرمیندر نے آئندہ ماہ 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی اپنی آخری فلم ’اکیس‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

دھرمیندر نے 60ء کی دہائی میں فلم ’دل بھی تیرا ہم بھی تیرے‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا اور انہوں نے اپنے فنی کیریئر میں بھارتی فلم انڈسٹری کو ’شعلے‘، ’یادوں کی بارات‘، ’میرا گاؤں میرا دیش‘، ’پھول اور پتھر‘ جیسی سپر ہٹ فلمیں دیں، بھارتی حکومت کی جانب سے انہیں 2012 میں پدم بھوشن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ کے گھرانے میں آنکھ کھولنے والے دھرمیندر 19 برس کی عمر میں پرکاش کور سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے بعد ازاں انہوں نے اداکارہ ہیما مالنی سے دوسری شادی کی۔