قتل کی ذمے داری بھارتی نژاد کینیڈین گینگ روہت گودارا نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرکے قبول کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گینگ کے تین ارکان وکی پہلوان، مہندر سرن اور راہول رِناؤ نے آن لائن ویڈیو میں قتل کی کھلم کھلا ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر کسی نے سمجھ لیا تو ٹھیک، ورنہ اگلی بار ہم اسے بھی ختم کردیں گے۔ ان کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ گینگ کے دیگر ممکنہ نشانے بھی موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق تیجی کاہلوں پر الزام تھا کہ وہ روہت گودارا گینگ کے مخالف گروہوں کو مالی معاونت، اسلحہ اور خفیہ معلومات فراہم کرتے تھے، یہی وجہ تھی کہ انہیں قتل کیا گیا۔
روہت گودارا گینگ نے اپنے پیغام میں مخالف گینگسٹرز کے حامی تاجروں، بلڈرز اور کاروباری شخصیات کو بھی دھمکی دی کہ وہ باز نہ آئے تو ان کے خاندانوں تک کو نشانہ بنایا جائے گا۔
دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو کے فرانزک تجزیے کا حکم دے دیا گیا۔
اس واقعے کے بعد پنجابی شوبز انڈسٹری میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ مداحوں نے گلوکار کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔