
حال ہی میں سوشل میڈیا پر سازشی نظریات گردش کر رہے ہیں جن میں وقار زکا کو دجال فورس سے جوڑا جا رہا ہے۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب وقار زکا کی متعدد پرانی ویڈیوز دوبارہ سامنے آئیں جن میں وہ ایسے ہاتھوں کے اشارے کرتے دکھائی دیتے ہیں جنہیں کئی سازشی ماہرین الیومیناٹی نشانات سے تعبیر کرتے ہیں۔
کئی لوگوں کا عقیدہ ہے کہ الیومیناٹی وہ لوگ ہیں جو دجال (اسلامی عقیدے کے مطابق ایک شیطانی شخصیت) کا استقبال کریں گے۔ ان کے مطابق الیومیناٹی دراصل دجال فورس تیار کر رہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین ان مبینہ خفیہ گروہوں کے کچھ چھپے ہوئے نشانات کی نشاندہی کرتے ہیں جن میں سب سے زیادہ مشہور یہ ہیں:
- ایک آنکھ کا نشان (Eye of Providence): ایک مثلث یا آنکھ کی شکل میں علامت، جو طاقت اور پوشیدہ کنٹرول کی نمائندگی کرتی ہے، اکثر کرنسی نوٹوں اور پاپ کلچر میں دیکھی جاتی ہے۔
- وِکٹری سائن (Victory Sign): دو انگلیاں اوپر اٹھانے کا اشارہ، جسے بعض لوگ خفیہ وابستگی کا کوڈ سمجھتے ہیں۔
- پیرامڈ ہینڈ جیسچر: انگلیوں کو ملا کر مثلث کی شکل بنانا جسے الیومیناٹی کے طاقت کے نظام کی نمائندگی کہا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلم انڈسٹری کے نامور اداکار مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی
وقار زکا کے معاملے میں ایسی ویڈیوز اور اسکرین شاٹس جن میں وہ “V” اور “آنکھ” کے اشارے کرتے نظر آتے ہیں، ان قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دے رہے ہیں۔ کچھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ وہ ان اشاروں کے ذریعے چھپے پیغامات دیتے ہیں جبکہ دیگر کے مطابق یہ صرف پاپ کلچر کے عام انداز ہیں جن کا کوئی گہرا مطلب نہیں۔
وقار زکا نے ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ دعوے بے بنیاد اور مضحکہ خیزہیں۔ اپنی ایک تازہ پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہیے کہ وہ تعلیم اور ٹیکنالوجی جیسے حقیقی مسائل پر توجہ دیں نہ کہ نشانات اور علامتوں کے بارے میں جھوٹی کہانیاں پھیلائیں۔
بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ الیومیناٹی اب کوئی خفیہ چیز نہیں رہی بلکہ اس کے پیروکار خود کو اب کھل کر ظاہر کر رہے ہیں۔



