ٹک ٹاکر مسٹر پتلو نے ایک دن میں 24 کروڑ کیسے کمایا ؟
Mr Patlu
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک): مشہور ٹک ٹاکر مسٹر پتلو نے صرف ایک دن میں 24 کروڑ روپے کمانے کا حیران کن دعویٰ کر دیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔

ٹک ٹاکر سٹار مسٹر پتلو نے ایک نجی پوڈ کاسٹ میں میزبان کے سوالوں پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک دن کی محنت نہیں یہ دس سالوں کی محنت ہے، وقت ہی پیسہ ہے (Time is Money)، اس لیے جو شخص وقت کی قدر کرتا ہے وہی زندگی میں کامیابی حاصل کرتا ہے۔

میزبان کے ایک سوال کے جواب میں مسٹر پتلو نے کہا کہ آپ مجھے بتائیں کہ بانڈز خریدنے میں ایسا کون سا ٹیلنٹ ہے ؟ یہ صرف انویسٹمنٹ ہے، بالکل اسی طرح وقت میری انویسٹمنٹ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی کامیابی کی وجہ محنت کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں اور وقت کی درست سرمایہ کاری ہے۔

سوشل میڈیا ہر کچھ صارفین مسٹر پتلو کے دعوے پر شکوک و شبہات کا اظہار بھی کیا اور مطالبہ کیا کہ وہ اپنی آمدنی کے شواہد بھی فراہم کریں۔ اس کے باوجود، مسٹر پتلو کی بات نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے سوشل میڈیا دور میں کامیابی کے لیے وقت، محنت، اور حکمت عملی کتنی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر دنیا کی 10 خوبصورت اداکاراؤں کی فہرست میں شامل

یاد رہے کہ مسٹر پتلو کراچی سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے ابتدا میں سوشل میڈیا پر مزاحیہ ویڈیوز بنا کر شہرت حاصل کی جس کے بعد ان کا شمار پاکستان کے سب سے زیادہ فالورز والے ٹک ٹاکرز میں ہونے لگا۔ مسٹر پتلو کے منفرد انداز نے انہیں نوجوانوں میں بہت مقبول بنایا اور آج وہ نہ صرف تفریح فراہم کر رہے ہیں بلکہ بزنس اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی ایک مثال بن چکے ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے بتایا کہ یہ خطیر رقم انہوں نے مختلف ذرائع جیسے کہ اسپانسرڈ کانٹینٹ، برانڈ پارٹنرشپس، لائیو گفٹنگ، اور سوشل میڈیا کمپینز کے ذریعے کمائی۔ ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں فالوورز اور ویوز کی بدولت ان کی آن لائن موجودگی کی قیمت بہت بڑھ چکی ہے۔