
ہانیہ عامر دنیا کی 10 خوبصورت اداکاراؤں میں شامل ہو گئیں، خیال رہے کہ ہانیہ عامر پاکستانی شوبز انڈسٹری کی پہلی اداکارہ ہیں جن کو دنیا کی 10 خوبصورت اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلموں، ڈراموں اور ویب سیریز کو ریٹنگ دینے اور شوبز شخصیات کے پروفائل بنانے والی کمپنی ’انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس‘ (آئی ایم بی ڈی) نے ہانیہ عامر کو خوبصورت اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ آئی ایم بی ڈی کی جانب سے سال 2026-2025 کی10 خوبصورت اداکاراؤں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں ہانیہ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
اس فہرست میں آسٹریلیا کی 35 سالہ اداکارہ مارگوٹ روبی کا پہلی پوزیشن پر قبضہ ہے، امریکی اداکارہ شیلنی وڈلے اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ چینی اداکارہ دلرابا دلمورت کی فہرست میں تیسری اور جنوبی کوریا کی اداکارہ نینسی مکڈونی کی چوتھی پوزیشن ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ کریتی سنن فہرست میں پانچویں ، ہانیہ عامر چھٹے، آنادی آرمس ساتویں نمبر پر ہیں، اداکارہ و پروڈیوسر ایما واٹسن کا فہرست میں آٹھواں، ہالی ووڈ اداکارہ امبر ہرڈ 9واں جبکہ ترک اداکارہ و ماڈل ہاندے آرچل دسویں نمبر پر ہیں۔
ہانیہ عامر کا اگرچہ اس فہرست میں چھٹا نمبر ہے اور وہ خوبصورتی کے اعتبار سے بالی ووڈ اداکارہ کریتی سنن سے صرف ایک نمبر پیچھے ہیں لیکن انہوں نے امبر ہرڈ اور ایما واٹسن جیسی اداکاراؤں کو حسن میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔