
خاندانی ذرائع کے مطابق گلوکار عاطف اسلم کے والد چودھری محمد اسلم کی عمر 77 برس تھی وہ کافی عرصے سے علیل تھے، مرحوم کی نماز جنازہ آج شام بعد نماز عصر ویلنشیا ٹاؤن میں ادا کی گئی۔
عاطف اسلم کے والد کے انتقال کی خبر ملتے ہی مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، سوشل میڈیا پر عاطف اسلم کے اہلخانہ کے لیے تعزیتی پیغامات اور مرحوم کے لیے دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے، مداح اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ عاطف اسلم کا شمار پاکستان کے ٹاپ گلوکاروں میں ہوتا ہے، عاطف اسلم نے گلوکاری کا آغاز جل بینڈ میں مرکزی گلوکار کی حیثیت سے کیا، ان کا پہلا گانا عادت بہت جلد پاکستان اور انٹرنیٹ کے ذریعے باقی دنیا میں مشہور ہو گیا۔
اس گانے نے عاطف اسلم کو ایک الگ پہچان دی تاہم اس کے بعد جل میں عاطف اور دوسرے رکن گوہر میں اختلافات پیدا ہو گئے اور اس کے بعد عاطف نے اکیلے گانا شروع کیا اور اپنی پہلی البم جل پری ریلیز کی۔