
تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے علاقے میرپورماتھیلو میں سوشل میڈیا پر مشہور ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کی لاش ان کے گھر سے ملی۔ لاش کو بزریعہ لوڈر رکشے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں معائنے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دیا گیا۔
@ghotki205 ♬ original sound - ᵈʳ ᴍ.ʀ.ᴀʟɪ ʙʜᴀᴛᴛɪ 🎻🩺
ورثاء کا الزام ہے کہ سمیرا کو اس کے سابق شوہر علی راجپوت نے زہریلی گولیاں دے کر قتل کیا۔ مقتولہ کی بیٹی نے بھی اس الزام کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ کو زبردستی زہر دیا گیا ہے۔ سمیرا نے علی سے تین سال پہلے طلاق لی تھی تاہم اطلاعات ہیں کہ علی اسے مسلسل دوبارہ شادی کے لیے ہراساں کر رہا تھا۔
@ghotki205 ♬ original sound - singeR asif chandio baloch
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچی اور ابتدائی ثبوت و شواہد اکٹھے کیے۔ بعد ازاں سمیرا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے علی اور اس کے رشتہ دار عدنان راجپوت کو قتل کے شک میں گرفتار کر لیا۔ آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکتا، تاہم تفتیش جاری ہیں۔
@ghotki205 ♬ original sound - 🌹 sajjaddrivr786 💞 🌹 🌍