دانیہ شاہ کا شوہر کے پانچویں نکاح کا اعلان ، ویڈیو وائرل
Dania Shah
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک)مشہور ٹک ٹاکردانیہ شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کے پانچویں نکاح کی تاریخ طے کرنے کے ارادے کا اظہار کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں دانیہ نے کہا کہ وہ خود اپنے شوہر کی پانچویں شادی کا انتظامات کرنے جا رہی ہیں اور جلد دلہن کو بھں رخصت کرا کر لائیں گی۔

 

دانیہ شاہ کی گفتگو کے دوران حکیم شہزاد بھی موجود تھے جنہوں نے طنزیہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دانیہ کا دماغ خراب ہے، اسے پاگل خانے میں داخل کرا رہا ہوں۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے جہاں مختلف تبصرے اور تنقید سامنے آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عبدو روزق دبئی ایئرپورٹ میں حراست کے بعد رہا

واضح رہے کہ دانیہ شاہ حکیم شہزاد کی چوتھی بیوی ہیں جن کے ہاں اپریل 2025ء میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ دانیہ نے جولائی 2024ء میں نکاح کی تصدیق کی تھی۔ اس سے قبل وہ مرحوم عامر لیاقت حسین کی بیوی تھیں جن سے شادی اور پھر تنسیخ نکاح کی خبریں میڈیا کا حصہ رہیں۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ملا جلا ردعمل دیا ہے۔ بعض نے اسے طنزیہ و  تفریح قرار دیا، جبکہ کچھ نے دانیہ کے بیان پر سنجیدگی سے سوال اٹھائے ہیں