
تفصیلات کے مطابق وہ مونٹی نیگرو سے واپس آ رہے تھے جب پولیس نے ایک کیس کی وضاحت کے لیے انہیں حراست میں لے لیا تھا۔
میڈیا میں گرفتاری کی خبریں عام ہوگئی، مگر روزق کی ٹیم نے کہا کہ صرف پوچھ گچھ ہوئی گرفتاری نہیں ہوئی ۔ تاہم انہیں مشروط ضمانت پر چھوڑا گیا ہے اور اب ان پر دبئی سے باہر جانے کی پابندی بھی ہے۔
مزید برآں ، واضح رہے کہ یہ معلومات سرکاری ذرائع سے تصدیق شدہ نہیں ہیں۔ دبئی میڈیا آفس نے معاملے پر تبصرہ(کمنٹس) کرنے سے انکار کیا ہے اور اب تک دبئی پولیس کی جانب سے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیمل خاور ایک بار پھر ٹی وی سکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار
روزق نے واقعے کے بعد دبئی کے ایک ایوارڈ شو میں شرکت کی، مگر قانونی معاملے پر کوئی بات نہیں کی ۔ ان کی ٹیم نے وعدہ کیا ہے کہ مکمل تفصیلات جلد عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی، اور جھوٹی خبروں پر قانونی کارروائی بھی کریں گے۔
عبدو روزق دبئی کا گولڈن ویزا رکھتے ہیں اور کئی سالوں سے وہیں رہتے ہیں۔ انہیں بھارتی شو "بگ باس" سے شہرت ملی، اور وہ جنوبی ایشیا میں خاصے مقبول بھی ہیں۔