
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں کہ نیمل خاور جلد اپنے شوہر و اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ سکرین شیئر کرتی دکھائی دیں گی، نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی نئے آنے والے ڈرامہ سیریل "عشق میں خدا مل گیا" میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جو نجی ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔
شہزاد کشمیری کی ہدایتکاری میں بننے والا ڈرامہ "عشق میں خدا مل گیا" محسن ندیم کا تحریر کردہ ہے جبکہ سسٹرولوجی فیم رابعہ فیصل بھی اس پراجیکٹ میں شامل ہوں گی۔
اس خبر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی نیمل خاور کی اداکاری کے میدان میں واپسی پر مداح پرجوش دکھائی دے رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ،"واہ، حمزہ اور نیمل ایک ساتھ، جیسے خواب پورا ہو گیا ہو"۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نتاشہ علی نے ٹک ٹاکرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا
یاد رہے کہ نیمل خاور دو ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، 2019 میں نیمل خاور نے اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ کر زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا تھا۔
شادی کے بعد اداکارہ نے اپنی تمام تر توجہ ازدواجی زندگی پر مرکوز رکھی اور انڈسٹری سے دوری اختیار کر لی ۔
شادی کے بعد نیمل نے یہ اعلان کیا تھا کہ "میں اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کررہی ہوں، انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ میرا ذاتی ہے مجھ پر اس حوالے سے کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے، میں نے شادی سےچند ماہ قبل ہی اداکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔