
حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس نے فلمی حلقوں سمیت مداحوں کو بھی غمزدہ کر دیا ہے۔
یہ واقعہ اداکار و پروڈیوسر آریا کی نئی فلم ویتووان (Vettuvan) کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ تامل ناڈو میں جاری فلم کی شوٹنگ میں ایک ہائی رسک کار اسٹنٹ شامل تھا، جسے انجام دیتے ہوئے ایس ایم راجو کی گاڑی توازن کھو بیٹھی اور ایک بھیانک حادثے کا شکار ہوگئی۔
ویڈیو مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایس ایم راجو ایک تیز رفتار گاڑی میں خطرناک اسٹنٹ کرتے ہیں، مگر اچانک گاڑی بے قابو ہو کر تباہ ہوجاتی ہے۔ شوٹنگ ٹیم کے ارکان فوری طور پر چیختے ہوئے جائے وقوعہ کی طرف دوڑتے ہیں، لیکن جب تک راجو کو گاڑی سے نکالا جاتا، وہ زندگی کی بازی ہار چکے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ منجولا شروتی قاتلانہ حملے میں زخمی
خیال رہے کہ ایس ایم راجو کو تامل انڈسٹری کا ماہر اور تجربہ کار اسٹنٹ مین مانا جاتا تھا۔ انہوں نے درجنوں مشہور فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔
حادثے کے بعد فلم انڈسٹری میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ فلمی شخصیات اور مداحوں نے سوشل میڈیا پر راجو کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔