
پولیس کے مطابق امریش نے پہلے منجولا پر مرچوں کا اسپرے کیا، جس کے بعد ان پر پے در پے حملے کیے۔ شوہر نے اداکارہ کی پسلی، ران اور گردن پر وار کیے اور ان کا سر دیوار سے ٹکرا دیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی شدید زخمی حالت میں منجولا شروتی کو فوری طور پر وکٹوریا اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق منجولا اور امریش کی شادی کو 20 سال گزر چکے ہیں اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔ تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے ان کے تعلقات میں کشیدگی تھی، جس کے باعث تین ماہ قبل اداکارہ نے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:حمیرا اصغر کے ساتھ آخری بار کیا بات ہوئی، فلیٹ کا کرایہ کتنا تھا؟ فلیٹ مالک کا انکشاف
واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امریش کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور اسے گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔
منجولا شروتی کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے، جبکہ واقعے نے بھارت میں خاندانی تشدد کے مسئلے کو ایک بار پھر اجاگر کر دیا ہے۔